غزہ(این این آئی)غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ (آج)جمعرات کو ہوگا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق حماس کی جانب سے (آج)جمعرات کو 3اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے جن میں 19 سالہ خاتون فوجی اہلکار اگم برجربھی شامل ہے۔ رہا ہونے والے اسرائیلوں میں 29سالہ خاتون اربل یہود اور 80سالہ مرد گیڈی موشے موزس بھی شامل ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آج جمعرات کو حماس کی جانب سے 5 تھائی باشندوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید 110فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ رہا ہونے والے 110فلسطینی قیدیوں میں عمر قید کے 32قیدی جبکہ 30بچے بھی شامل ہیں۔
