اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس پر لیگی سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے۔انتخاب کے بعد جنید اکبر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ممبران کا شکرگزار ہوں، سینئر ممبران کی رہنمائی میں ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھائوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے نامزد کیا ہے۔
