راولپنڈی (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے کوچز سے پلیئر ڈویلپمنٹ کے بارے میں گفتگو کی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔کیمپ کے نویں روز کھلاڑیوں نے بھرپور فٹنس اور بیٹنگ پریکٹس کی۔ عبدالرزاق نے کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ میں بائونڈری پر سنٹیج بڑھانے پر کام کیا جبکہ کوچز نے کیمپ شروع ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی بیٹنگ تکنیک میں بتدریج بہتری کا بخوبی جائزہ لیا۔کیمپ کا پہلا مرحلہ 30 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اختتام پذیر ہو گا۔
