ملتان (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو روز آرام کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔تمام 15 رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آئرلینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13 رنز سے ہرادیا۔
