امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مرد عقل و شعور میں عورت سے برتر ہے، سعدیہ امام

کراچی (این این آئی)اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ اللہ نے مرد کو عقل و شعور کے حساب سے بلند رکھا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ میں نے ایک بات سنی تھی پھر اس بات کا تجربہ بھی کیا کہ مرد ذہانت، شعور اور عقل میں بلند ہے جبکہ خدا نے عورت کو جذبات میں برتر رکھا ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ ایسا بالکل بھی نہیں کہ عورت کے پاس عقل نہیں تاہم عورت میں خدا نے جذبات کو پہلے رکھا ہے، وہ مرد کے مقابلے میں زیادہ جذباتی ہے۔انہوں نے مثال دی کہ عورت کے جذباتی ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب بھی کسی بھی معاملے میں قربانی دینی پڑتی ہے تو عورت پہل کرتی ہے اور وہ آگے آتی ہے۔سعدیہ امام نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں گھر کے معاملے سمیت دوسرے خاندانی مسائل پر جذباتی ہوجاتی ہوں جبکہ میرے شوہر ایسے نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ہم نے جو گھر خریدا تھا ،شوہر اسے فروخت کرکے دوسری جگہ اچھا گھر لینا چاہتے تھے لیکن میں جذباتی ہوگئی اور کچھ نہیں سوچا ، حالانکہ شوہر میری خوشی کیلئے ایسا کرنا چاہتے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ بیویوں کو کبھی اپنے شوہروں کی بات کے خلاف نہیں جانا چاہیے، انہیں جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے، کیوں کہ مرد کے پاس عقل زیادہ ہوتی ہے، ان کے فیصلے بہتری کیلئے ہوتے ہیں۔سعدیہ امام نے کہا کہ رشتوں میں فیصلوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جذبات کو ایک طرف رکھ کر عقل کی بات ماننی چاہئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved