کراچی (این این آئی)اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کو علیحدگی کے بعد ایک ساتھ اسٹیج پر دیکھ کر مداح جذباتی ہو گئے۔حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں احد رضا میر اور سجل علی کو ایک تقریب میں ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر ساتھ نظر آ رہے ہیں۔مداح ویڈیو میں دونوں کو ایک اسٹیج پر کھڑے ہونے کے باوجود ایک دوسرے کو نظر انداز کرتا دیکھ کر افسردہ ہو گئے۔وائرل ویڈیو میں اپنی پسندیدہ جوڑی کو بہت عرصے کے بعد ایک سٹیج پر ساتھ دیکھ کر مداحوں کی وہ پرانی یادیں تازہ ہو گئیں جب سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ اسٹیج پر فیورٹ آن سکرین کپل کا ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے گئے تھے۔مداحوں کو طویل عرصے کے بعد اپنی پسندیدہ جوڑی اتفاقا جب ساتھ نظر آئی تو انہوں نے اس زبردست موقع کو جانے نہیں دیا اور خوبصورت ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔
