امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس دستاویزات لیک

ممبئی (این این آئی)چاقو زنی واقعے میں زخمی سیف علی خان کے علاج کے دوران انکی بیمہ پالیسی کے دستاویز منظر عام پر آگئے۔ ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خطرناک حملے کے بعد سیف علی خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال کے علاج کے اخراجات سے متعلق ان کا ایک ہیلتھ انشورنس کلیم انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق اداکار نے اپنے علاج کیلیے 35 لاکھ 95 ہزار روپے کا کلیم کیا جس میں سے 25 لاکھ روپے انشورنس کمپنی نے منظور کر لیے۔مزید یہ کہ دستاویز میں حساس معلومات جیسے پیشنٹ آئی ڈی، کمرے کی کیٹیگری اور متوقع ڈسچارج تاریخ بھی ظاہر کی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان”نیوا بپا ہیلتھ انشورنس”کے پالیسی ہولڈر ہیں۔ کمپنی نے اداکار کے کلیم کی ابتدائی رقم کیلیے منظوری دی ہے، لیکن اداکار کو دی گئی رقم کی صحیح تفصیلات نہیں بتائیں۔بیمہ کمپنی نیوا بپا ہیلتھ انشورنس کے آفیشل بیان میں کہا گیا اداکار سیف علی خان کے ساتھ پیش آنے والا حالیہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved