امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی اور رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے۔عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، نجیب درانی گھانا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، زاہد حفیظ چوہدری کو انڈونیشیا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے اور ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔طارق کریم اور اقصی نواز کو افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا ہوں گے، سید حیدر شاہ کو نیدرلینڈ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے، عامر شوکت مصر جب کہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔اس کے علاوہ، زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل ہوں گے، واجد ہاشمی ملبرن جب کہ تنویر بھٹی شینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گے، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گے۔اسی طرح، شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے اور عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved