امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مجھے اپنی بیوی پر بہت فخر ہے، ابھیشیک بچن

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کے درمیان اہلیہ، ایشوریا رائے کا ذکر کر کے مداحوں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا۔اداکار نے حال ہی میں نجی چینل پر بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ اپنے والد لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے موازنہ کیے جانے پر کہا کہ یہ کبھی بھی آسان نہیں ہو گا لیکن ایک ہی سوال پوچھے جانے کے 25سال بعد میں اس سوال سے بہت مانوس ہو گیا ہوں، اگر آپ میرا موازنہ میرے والد سے کر رہے ہیں تو آپ یہ موازنہ بہترین انسان سے کر رہے ہیں، اگر آپ میرا موازنہ بہترین سے کر رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مجھے یقین ہے کہ شاید میں ان عظیم ناموں میں شمار ہونے کے لائق ہوں، میں اس موازنے کو اسی طرح دیکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا پتہ ہے، میں اپنے ہر رشتے کو اس کی مطلوبہ اہمیت دینا جانتا ہوں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے والدین میرے والدین ہیں، میرا خاندان میرا خاندان ہے، میری بیوی میری بیوی ہے، مجھے ان پر، ان کی کامیابیوں پر اور جو کچھ بھی میرا خاندان جاری رکھے ہوئے ہے مجھے اس سب پر بہت فخر ہے۔اداکار کے اس بیان کے بعد شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔صارفین اس جوڑی کو تاحال شتہ ازدواج میں منسلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved