امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔اداکارہ و میزبان ریا چکرورتی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی بیماری کا شکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کے ایک شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکے تھے۔ہنی سنگھ نے بتایا کہ بائی پولر ڈس آرڈر کے مریضوں کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی اس بیماری کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔گفتگو کے دوران ہنی سنگھ نے اس وقت کی بات کی جب وہ ذہنی طور پر ایک بڑے مسئلے سے گزر رہے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ہیں،اس دوران ریا چکرابورتی نے ہنی سنگھ کی ڈاکیومنٹری کا ذکر کیا اور بتایا کہ اسے دیکھ کر وہ خوشی اور غم دونوں کے جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔ انہوں نے ہنی سنگھ کے اس مشکل وقت سے نکلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، جس پر ہنی نے جواب دیا، اکبر دی گریٹ کی الیگزینڈر دی گریٹ سے ملاقات ہو رہی ہے، دو فائٹر آپس میں مل رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved