لاہور (این این آئی) اداکار یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پھیلی اپنی موت کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خبر جس نے لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہئے۔کچھ ہی لمحوں میں یاسر حسین کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے یوٹیوبر اور اداکار دونوں پر ہی تنقید کی جا رہی ہے۔صارفین نے کہا کہ یوٹیوبرز کو ویوز حاصل کرنے کیلئے اس طرح تھمب نیل نہیں بنانے چاہئیں اور یاسر حسین کو بھی اپنے بارے میں پھیلی ایسی جھوٹی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے اخلاقیات نہیں بھولنی چاہئیں۔
