اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کہیں ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ،اعتماد قائم ہوا ہے تو ہی سب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، مولانا صاحب آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے جو وعدے ہوئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس طرح کے بیانات دے گا تو بطور وزیراعلی اس کا جواب دوں گا، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ان کا نام لیں ہمارے اوپر بات نہ کریں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں میری تیسرے درجہ کی لیڈرشپ عمران خان سے ملے گی، مولانا فضل الرحمان کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔
