اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا ،پیٹرول 3روپے 47پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 63پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیاہے۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 47پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 256روپے 13پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے 61پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد 260روپے 95پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے۔