واشنگٹن(این این آئی)منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے حلف برداری کے بعد بہت جلد روسی صدرولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کروں گا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جنگ کے خاتمے کیلئے صرف ایک ہی حکمت عملی ہے اور فیصلہ پوتین کے ہاتھ میں ہے، میرا نہیں خیال کہ جس طرح سے معاملے چلے ہیں وہ اس سے بہت خوش ہوں گے کیوں کہ معاملات ان کیلئے بھی اچھے نہیں رہے۔منتخب امریکی صدر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہماری ملاقات ہو، یہ ملاقات بہت جلد ہو گی، میں یہ ملاقات جلد از جلد کرنا چاہتا تھا مگر مجھے پہلے صدارت سنبھالنا ہو گی تا کہ بعض امور انجام دے سکوں۔فروری 2022میں روس کی یوکرین کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان پہلی ملاقات ہو گی۔