ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو حقیقت میں 16 تھپڑ مارے تھے۔ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے بتایا کہ ہم فلم کا ایک سین شوٹ کر رہے تھے جس میں مجھے عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا تو جب ہم نے شوٹنگ کا آغاز کیا تو سین جاندار نہیں لگ رہا تھا اور میں تھوڑا مایوس ہوگئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ عمران خان نے سین کو حقیقت کے قریب تر دکھانے کیلئے مجھے یہ تجویز دی کی میں اْنہیں تھپڑ مارنے کی اداکاری کرنے کی بجائے حقیقت میں تھپڑ ماروں پھر شوٹنگ کے دوران ہمیں اس سین کو تقریباََ 15 سے 16 بار شوٹ کرنا پڑا اس لئے میں نے اْنہیں شوٹنگ کے دوران 15 سے 16 تھپڑ مارے۔اْنہوں نے بتایا کہ اتنے تھپڑ کھانے کے بعد عمران خان نے التجا کی کہ بس میں اب اور تھپڑ نہیں کھا سکتا لیکن کافی مشکلات کے بعد ہمیں خوشی ہوئی کہ نتیجہ اچھا نکلا۔
