اسلام آباد (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے۔انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے ۔پیٹرول 3.50روپے اور ڈیزل 3 روپے 70پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5روپے تک اور مٹی کا تیل 6روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین(آج) 15جنوری کو کرے گا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16سے 31جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔