امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے سینٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سمیت فنانس بورڈ کے 13ممبران ہوں گے۔سنٹرل فنانس بورڈ کے ٹی آو آرز بھی تفصیلاً جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق بورڈ پارٹی کے اکائونٹس مینیج کرے گا جبکہ قانون کے تحت اکائونٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس بورڈ پارٹی کیلئے فنڈنگ اکٹھا کرے گا اور اس کا حساب بھی رکھے گا، بورڈ ہر مہینے کی 10تاریخ کو گزشتہ ماہ کا ریکارڈ پیش کرے گا، سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد 15جون کو بورڈ پارٹی کا بجٹ بھی بنائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ سیکرٹری جنرل یا چیئرمین کی اجازت کے بغیر بجٹ میں تبدیلی نہیں کرسکے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے سابق صدر عارف علوی کی سربراہی میں ممبرشپ کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی ممبران میں فردوس شمیم نقوی، مونس الٰہی، خالد خورشید، ڈاکٹر سلیمان خان، نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان امجد شامل ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ہر صوبے سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved