امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملکی مسائل کے حل کیلئے بڑوں کو مل بیٹھنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستان کے بڑوں کو مل بیٹھنا ہوگا، ملکی حالات تبھی بہتر ہوسکتے ہیں جب تمام جماعتوں اور اداروں کے سربراہ مل بیٹھیں اور آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر اس ملک کے چھ، سات بڑے ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تو اس ملک کو اللہ ہی بچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام رہنماء دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ محب وطن ہیں، تاہم انہیں ملک کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرکے ان دعوں کو ثابت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات شروع نہیں کئے جا سکتے کیونکہ اسٹیک ہولڈرز میں اعتماد نہیں ہے، سیاست کو زیرو سم گیم نہ سمجھا جائے، جیت کی صورتحال صرف ملک کیلئے پیدا ہو سکتی ہے لیڈروں کیلئے نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ملک چلے گا تو ٹھیک ہو گا، ملکی مسائل کے حل کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی کا نفاذ ہے، ملک مکمل طور پر لاقانونیت کی سرزمین بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ممالک میں انتخابات سے معاملات حل ہو سکتے ہیں، تاہم پاکستان میں انتخابات ایک مکمل مذاق بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے لیکن پاکستان کے ساتھ سرحد پر جاری ہے، غیر ملکی حملہ آور چلے گئے ہیں لیکن پاکستان میں دہشت گردی جاری ہے، افغانستان کو خود مختار ملک تسلیم کرکے سفارت کاری بحال کرنا ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved