کراچی(این این آئی)طوفان بپر جوئے کی شدت میں کمی آنے کے بعد کمشنر کراچی نے دفعہ 144ختم کردی۔کراچی میں طوفان بپر جوئے کی شدت میں کمی آنے کے بعد کمشنر کراچی نے دفعہ 144ختم کردی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہریوں کو ساحل اور سمندر میں نہانے کی اجازت ہوگی، جب کہ ساحل سے ملحقہ سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق سی ویو اور ملحقہ شاہرائوں پر لگی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔کمشنرکراچی نے شہر میں تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کردیا ہے اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ (آج)ہفتہ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق فعال ہوں گے اور امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔