امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ابھیشیک کو مداح نے زندگی کا حقیقی ہیرو قرار دیدیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ابھیشیک بچن کو مداح نے زندگی کا حقیقی ہیرو قرار دیدیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی طلاق کی خبروں کے درمیان ایسی ویڈیو سامنے آئی، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے اور گزشتہ کئی ماہ سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی۔ہوا کچھ یوں سوشل میڈیا پر ابھیشیک کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جو انہوں نے اپنی صاحبزادی کی برتھ ڈے پارٹی میں کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ ان کی زندگی کا بہترین وقت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آردھیا کی سالانہ تقریب میں ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی موجودگی کے بعد وہ خبریں دم توڑ گئی ہیں، جو کئی ماہ سے زیر گردش تھیں اور ابتدائی طور پر کہا جارہا تھا کہ جوڑا اس موقع پر ایک ساتھ نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اس موقع پر بچوں کے ساتھ مل کر خوب ہلا گلا کیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا۔انٹرنیٹ صارفین نے تبصرے کیے کہمیں ہمیشہ ابھیشیک بچن کا احترام کرتا ہوں، یہ اچھا بیٹا، اچھا بھائی، اچھا شوہر ہے اور آج اس نے ثابت کردیا کہ وہ بہت ہی محبت کرنے والا والد بھی ہے، یہ زندگی کا حقیقی ہیرو ہے۔ ایک اور مداح نے کہا کہ یہ بہت ہی زبردست باپ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved