امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میں نے 8 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے شو کی میزبانی کی، عائشہ عمر کا انکشاف

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چکی ہیں۔عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں جس کا نام میرے بچپن کے دن تھا اور انہیں اس شو کی میزبانی کرنے کے لیے اپنے ساتھ ایک چھوٹا بچہ یا بچی بھی چاہیے تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس شو میں بڑی عمر کی میزبان وہ خود تھیں اور میں ان کے ساتھ شو کی میزبانی کرتی تھی۔عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے اس شو میں بہت ساری نامور شخصیات کا انٹرویو کیا تھا اور مجھے ابھی تک یاد ہے کہ میں نے صرف 8 سال کی عمر میں جاوید میانداد اور عدنان سمیع خان جیسے بڑے ناموں سے بھی انٹرویو لیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی نے بچوں کو بہت اہمیت دی اور اپنے مختلف پراجیکٹس میں انہیں شامل کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved