امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، مریم نواز

پاکپتن(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں، ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے، جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے، جانوروں کی نہیں سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔پاکپتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو اسٹاک اسکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھی، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور اسٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ کئی حکومتیں ایسی دیکھی جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھی کہ ہم (منصوبوں) پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں، عوام کو لائیو اسٹاک کا ثمر ملنا شروع ہوگیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور استحکام نظر آرہا ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے روز اپنی ٹیم سے بحث کرتی ہوں، 15 کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے اس لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ اب وقت ہے کہ معاشی بہتری کا ثمر عام عوام کو ملنا شروع ہو، لوگوں کے ذرائع آمدن میں اضافہ ہونا چاہیے، عوام کے پاس اتنی استطاعت ہو کہ اپنے بچوں کو تین وقت کی روٹی کھلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کا پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے جس میں عوام کو فی جانور ( اگر 10 سے کم جانور) ہیں تو مذکورہ کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 70 ہزار روپے بلا سود 4 ماہ کے لیے دیئے جائیں گے تاکہ جانوروں کی بہترین دیکھ بھال کی جاسکے۔انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف پنجاب کی عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمد میں بھی کار آمد ثابت ہوں گی، اس پروگرام کی کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں رکھی گئی، لائیو اسٹاک 20 ارب کا پروگرام ہے جس میں 11 ارب لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے مختص ہیں، 90 ہزار لوگوں کو یہ کارڈ دیا جائے گا اور 4 لاکھ جانوروں کے لیے کارڈ کے ذریعے پیسے رکھے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جانوروں کی نشونما کو بہتر کرتے ہوئے اس کے گوشت کو برآمد بھی کیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ جانوروں کی ٹیگنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، ہر جانور کو ایک کیو آر کوڈ دیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں مطلوبہ ڈیمانڈ کا پتہ لگایا جاسکے اور ان کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا آفس کسانوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالیں کرتا ہے تاکہ ان کے مسائل سنے جاسکیں، ہر روز رات کو سونے سے قبل میں اس ڈیٹا کا جائزہ لیتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 400 ارب روپے کا کسان کارڈ ملا ہے، ہماری جتنی بھی اسکیمیں ہیں اس کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو لوگوں کے نواز شریف پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، نواشریف اور اس کی بیٹی جو وعدہ کرتے ہیں، پورا کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آغاز میں کسانوں کو حکومت سے لڑانے کی بہت کوشش کی گئی ہے لیکن جب کسانوں کی رائے میں سنتی ہوں تو وہ بہت خوش ہیں، دہائیوں بعد پہلا سال ہے کہ کھاد بلیک میں فروخت ہوئی نہ منہ مانگی قیمتوں پر بیچی گئی، کھاد کی ایک قیمت مقرر کی گئی اور سستے داموں کسانوں کو فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کسانوں کے لیے ہر تحصیل میں مشینری فراہم کرنے کی اسکیم لے کر آرہے ہیں تاکہ ان کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے منہ مانگی قیمت نہ مانگی جائے، جنوبی پنجاب کی خواتین کو مال و مویشی دینے جارہے ہیں تاکہ افزائش بڑھے اور ان کے پاس باعزت روزگار ہو۔مریم نواز نے کہا کہ آج 8 ارب روپے سے زائد بجٹ میں قائم 4 سڑکوں کا آج افتتاح کرنے جارہی ہوں، سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتی جیسے بیان دینے والوں کی عقل پر ماتم کرتی ہوں، سڑکیں نقل و حمل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، جہاں سڑکیں بنتی ہیں وہاں ترقی آتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں، ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ستھرا پنجاب کا منصوبہ پورے صوبے میں فعال ہو چکا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی، رواں سال اپنا گھر اور اپنی چھت پروگرام کے تحت رواں سال ایک لاکھ لوگوں کے گھر بنائے جائیں گے، 5 سال کے اندر 5 لاکھ لوگوں کو گھر دینے کی کوشش کی جائے گی، ہمارے صوبے میں ہر شعبے میں کام ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سابقہ دور میں کیوں کام نہیں ہوا اور عوام کا پیسہ ان پر خرچ کیوں نہیں کیا گیا؟ نظر آرہا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر لگایا جارہا ہے، گزشتہ دور میں ایک نیا ہسپتال یا نیا اسکول نہیں بنایا گیا، پچھلی حکومت نے چار سال میں کام کیوں نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہم جانوروں کی بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی اچھا علاج کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved