امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں پانچویں گواہ کا بیان بھی ریکارڈ

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران پانچویں گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، استغاثہ کے ایک اور گواہ طلعت محمود کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔مقدمے میں مجموعی طور پر 5 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے، جب کہ 3 گواہوں پر جرح بھی مکمل کی جاچکی ہے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ بن یامین کے بیان پر جرح مکمل نہیں کی جا سکی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمعہ کے روز جرح کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر ایف ائی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے اعتراض کیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قو سین فیصل مفتی، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں موجود ہیں، ملزمان کے وکلا موجود ہیں، گواہ پر جرح کا پراسس مکمل کیا جائے۔استغاثہ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو عدالت پیش کیا جائے گا، ان میں نیب افسران قیصر محمود اور شفقت شامل ہیں، جو بطور گواہ بیان ریکارڈ کروائیں گے۔بعد ازاں اسپیشل جج نے کیس کی مزید سماعت جمعہ 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved