لاہور (این این آئی)لاہور پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے والا ڈکیت گروہ پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے والا ڈکیت گروہ نواب ٹائون لاہور سے پکڑا گیا ہے ، ملزمان سے موبائل فونز، اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی ۔پولیس کے مطابق 2رکنی گروہ نواب ٹائون اور صدر میں وارداتیں کرتا تھا۔ اے ٹی ایم سے رقم لیکرجانیوالوں کو لوٹنے کی فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔