مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارت عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ شریف کی چھت کی صفائی کی خاطر جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والی خصوصی ٹیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 20 منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت کودھویا جاتا ہے۔
کعبہ کی چھت کو دھونے کا کام کئی مراحل پر مشتمل ہے، ان میں کعبہ کی سطح کو صاف کرنا اور گرد و غبار کو ہٹانا، پوری چھت کو کلیڈنگ ہولڈر اور دیوار کے ساتھ ساتھ کعبہ کی سطح کے دروازے کو صاف کرنا اور باہر سے گیلے کپڑے سے اس کی صفائی جیسے مراحل شامل ہیں۔کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام ایک ورک سسٹم کے ذریعے مکمل ہوتا ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے علاوہ روایتی ذرائع بھی شامل ہیں۔
حرم مکی میں سروسز فراہم کرنے والی فیلڈ سروسز اینڈ افیئرز ایجنسی نے ترقیاتی منصوبوں کے تحت اپنی سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے دستی اور الیکٹرانک صفائی کے آپریشنز متعارف کرائے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس میپنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔4 گھنٹے کے چارجنگ ٹائم کے ساتھ یہ مشین تین گھنٹے کام کرتی ہے۔