امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن، اور ان کی بیٹی آرادھیا کو نئے سال کی تقریبات اور چھٹیاں منا کر والپس لوٹتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں، ابھیشیک کو ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ ایشوریا اور آرادھیا ان کے پیچھے چل رہی تھیں۔ گاڑی تک پہنچنے کے بعد، ابھیشیک نے ایشوریا اور آرادھیا کے لیے دروازہ کھولا تاکہ وہ آرام سے بیٹھ سکیں۔ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد، ایشوریا نے میڈیا کو ہیپی نیو ایئر، گڈ بلیس کہہ کر مبارکباد دی۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ابھیشیک اور ایشوریا کے طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جو اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب جوڑا جولائی میں ایک شادی میں الگ الگ پہنچا۔ ابھیشیک کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کو لائک کرنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں بڑھ گئیں، جس میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر بات کی گئی تھی۔ تاہم اس جوڑے کی نئے سال کی چھٹیاں گزارنے کے بعد ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپریل 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور نومبر 2011 میں ان کی بیٹی آرادھیا پیدا ہوئی تھی تاہم گزشتہ کچھ ماہ سے ان کی طلاق کی افواہوں کے باعث یہ دونوں بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved