لاہور (این این آئی)سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ وقت ختم ہوگیا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، دو سیزنز میں منیجمنٹ نے انہیں بہت اسپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔
