امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑ جڑ دیا

ممبئی (این این آئی)فلموں کے نامور ناقد، اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑ رسید کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں میکا سنگھ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ کپل شرما نے کمال آر خان کے گھر ہنگامہ کیا تھا۔اسی سلسلے میں کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کامیڈین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔کے آر کے نے بتایا کہ میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے ممبئی والے گھر آئے اور بدتمیزی کی، آپ سب اس واقعے کو گوگل کر سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں اْس رات نشے میں تھے وہ میرے گھر آئے اور سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن گارڈ نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی، تو وہ میرے گھر کے نیچے تصویریں کھنچوانے لگے اور اصرار کرنے لگے کہ مجھ سے ملیں۔انہوں نے مزید کہا ‘وہ دونوں نشے میں تھے اور وہاں سے جانے سے انکار کر رہے تھے اس لیے میرے سکیورٹی گارڈز کو انہیں تھپڑ مارنا پڑا، انہیں باہر نکال دیا گیا اور اْس رات کپل نے کچھ ٹوئٹس کیے جب میں نے صبح وہ ٹوئٹس دیکھے تو میں نے ان پر ردعمل دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میکا اور میں ہمسائے ہیں، تو اگلے دن میں ان کے گھر گیا اور انہیں وارننگ دی کہ آئندہ ایسا نہ کریں، بعد میں انہوں نے معافی مانگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved