امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں بڑا چھاپہ

لاہور (این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی سالِ نو میں جعلسازی کا ہر حربہ ناکام بنانے کے لیے ان ایکشن ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں بڑا چھاپہ مار کر 5300سو لیٹر کولڈ ڈرنکس، 2500لٹر جوس، 600لٹر پیک دودھ اور 1من سے زائد جعلی اشیا تلف کر دیں ، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یونٹ میں مختلف برانڈز کی جعلی اشیا کی تیاری کی جارہی تھی، جعلی ناقص کولڈ ڈرنکس، جوس، میٹھا دودھ، چیونگم اور مختلف کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ یونٹ سے برآمد شدہ تمام ایکسپائر خام مال ضبط کر لیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ بغیر منظور شدہ فارمولا کولڈ ڈرنکس اور جوس تیار کیے جا رہے تھے، مختلف ممنوعہ کیمیکلز اور اجزا کی ملاوٹ سے چیونگم اور سنیکس تیار کیے جا رہے تھے، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، اشیا کی تیاری زمین پر کی جارہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ویجیلنس ٹیم کی ریکی کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس اور جوسز کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے، خوراک کے نام پر جعلی کاروبار کرنے والوں کو ہر صورت پنجاب سے نکال بھگائیں گے۔پنجاب بھر سے صحت دشمن عناصر کا ہر حربہ ناکام بنا کر قلع قمع کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved