امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیلم منیرنے کاسمیٹک سرجری کرنے والی اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (این این آئی)پاکستان شو بز کی سحر انگیز خوبصورتی اور بے مثال فنکارانہ صلاحیتوں کی مالک اداکارہ نیلم منیر نے خوبصورتی بڑھانے کے مصنوعی طریقے اور سرجری کروانے پر قدرتی حسن کو ترجیح دے دی۔نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بڑھاپے، اینٹی ایجنگ اور کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ، خوبصورتی اوروقار عمر کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو عمر بڑھنے، باریک لکیروں اور جھریوں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی قدرتی جلد میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔ عمر آپ کی شخصیت میں نکھار ڈالتی ہے اور وقار میں اضافہ کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود ڈاکٹر ہیں؛ آپ اس کے بارے میں بہتر جانتی ہیں کہ بوٹوکس کروانے والے تمام چہرے ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ کیا وہ ایک جیسے نہیں ہیں؟ میرے خیال میں فردکو اپنی شکل وصورت کے بارے میں پراعتماد ہونا چاہیے، لیکن اگر کسی کو یہ پروسیجر کروانا ہے، تو یہ اس کی اپنی پسند ہے۔نیلم منیر کے عمر اور حسن کے بارے میں میچور خیالات کو مداح پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور سراہ رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved