امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آریان خان کی رنگ رلیاں کنگ خان کو بدنام کرنے لگیں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کے معاشقے ان کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگے ہیں۔سال نو کے جشن میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادیآریان خان کا برازیل سے تعلق رکھنے والی اپنی ”نئی گرل فرینڈ” کے ساتھ شرکت نے انھیں خبروں کی زینت بنادیا ہے۔سپر اسٹار کے بیٹے کا شمار ستاروں کے ایسے بچوں میں ہوتا ہے جو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے ہونے کی حیثیت سیآریان میڈیا کی نظروں میں ویسے ہی رہتے ہیں، اس لیے ان کے معاشقے بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ا?ریان خان منشیات کیس میں خبروں میں رہنے کے علاوہ اب اپنی زندگی میں آنے والی محبتوں کے حوالے سے بھی اکثر و بیشتر شہ سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں، کیونکہ ان کا نام کسی نہ کسی لڑکی کے ساتھ جڑا نظرآتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان برازیل سے تعلق رکھنے والی لریسا بونیسی نامی ماڈل و اداکارہ کی محبت میں مبتلا ہوچکے ہیں اور انہیں ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب گزشتہ شب سال نو کے جشن پرآریان اور لریسا ساتھ دکھائی دیے۔افواہیں ہیں کہ نئے سال کے موقع پر آریان خان اور لارسا بونسی کو شہر میں گھومتے پھرتے ایک ساتھ خوشگوار وقت گزارتے ہوئے اور جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔نئے سال کے جشن کی تقریب میںآریان خان اپنی مبینہ گرل فرینڈ لارسا بونسی کے ساتھ تقریب میں پہنچے تھے۔ دونوں کو پارٹی کے مقام پر داخل ہوتے دیکھا گیا۔ لارسا نے چند دوستوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور میڈیا کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا، جبکہ آریان اپنے محافظوں کے ساتھ تھے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھرآریان خان اور ان کی برازیلی گرل فرینڈ کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں، جبکہ کئی میڈیا صارفین نیآریان خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ یہ کنگ خان کو بدنام کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved