ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کی مصنوعی ذہانت کی فرم G42 اور اسرائیلی ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کمپنی وائلا گروپ نے گلوبل ویلی کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلی ہنر مند ٹیک ٹیلنٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم قائم کرنے کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
وائلا گروپ 5 بلین ڈالر کے اثاثوں کا انتظام کر رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں مقیم گلوبل ویلی دنیا بھر سے خصوصی ٹیک فوکسڈ ورکرز کو ملازمت دے گی ۔ یہ ورکرز مختلف قسم کی خدمات فراہم کریں گے ۔ اس منصوبے سے ابوظہبی کے مقامی ٹیک سیکٹر کو ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔ بیان میں کسی بھی فریق کی طرف سے سرمایہ کاری کی مالیت کے اعداد و شمار فراہم نہیں کئے گئے۔ADIO ایک سرکاری گاڑی ہے
جسے امارات میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے حوالے سے چنا گیا ہے۔ADIO کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ عبدالعزیز الشمسی نے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں ہے کہ ٹیک ہمارے لیے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے، مالیاتی خدمات، سیاحت وغیرہ سے لے کر ہر چیز کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق ایک فعال صنعت بننے جا رہی ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات 2020 میں ابراہم معاہدے پر دستخط کے بعد سے بڑھے ہیں۔