اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ 2 جنوری کو ہونیوالے مذاکرات کیلئے اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنا پہلے مطالبہ مختلف واقعات میں گرفتارکارکنوں کی رہائی کا رکھا ہے اس کے علاوہ 9مئی اور26نومبرواقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کامطالبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
