امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کو نامزد کردیا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے ناموں میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم کے علاوہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باؤلر ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سال 2024 میں 24 میچز میں 33.54 کے اوسط سے 738 رنز اسکور کیے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رہا۔بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے جب کہ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 8 مزید رنز بناکر روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔بابراعظم تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار رنز بنانے والے واحد پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جو دونوں ٹی20 سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے رواں سال 24 میچوں میں 28.65 کی اوسط سے 573 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جب کہ وہ 24 وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سب ریجن کوالیفائر کے ایک میچ میں 133 رنز کی اننگز کھیلی اور 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 15 میچوں میں 38.5 کی اوسط سے 539 رنز بنائے اور ان کا سب سے بڑا اسکور 80 رہا۔وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلیا کے دوسرے بلے باز رہے، رنز کے اعتبار سے ٹی20 ورلڈکپ میں وہ تیسرے نمبر پر رہے۔بھارت کے فاسٹ باؤلر ارشدیب سنگھ نے رواں سال 18 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل، آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کو ‘ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ’ کے لیے نامزد کیا تھا۔صائم ایوب کے ساتھ سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمار جوزف اور انگلینڈ کے گس ایٹکنسن بھی نامزد ہوئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved