امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کے لاجسٹکس آپریشن کا جنوری سے نومبر تک ڈیٹا جاریچین کی لاجسٹکس صنعت کی کل آمدنی 12.5 ٹریلین یوآن رہی

بیجنگ(این این آئی)جیسے جیسے صنعتی طلب بڑھ رہی ہے اور بہتر ہو رہی ہے، چین کی لاجسٹک سرگرمیاں بتدریج بڑھ رہی ہیں اور لاجسٹک صنعت کی آمدنی کی شرح نمو میں اضافہ جاری ہے۔جنوری سے نومبر تک، چین کی لاجسٹکس صنعت کی کل آمدنی 12.5 ٹریلین یوآن رہی، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے اوررواں سال جنوری سے اکتوبر تک کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور ترقی کی شرح مسلسل تین مہینوں تک بڑھی ہے۔صنعت کے نقطہ نظر سے، اسی فیصد سے زائد شعبوں میں کل لاجسٹکس بزنس انڈیکس توسیعی رینج میں ہے اور ریلوے، ای کامرس، ایکسپریس ڈیلیوری اور گودام کی صنعت کے انڈیکس میں بہتری آئی ہے۔ نومبر میں چین کے قومی ریلوے کی اوسط یومیہ لوڈنگ 194,000 گاڑیوں تک پہنچ گئی، جس نے اکتوبر میں سب سے زیادہ ماہانہ لوڈنگ کا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔ ای کامرس ایکسپریس لاجسٹکس نے لچکدار ترقی کو برقرار رکھا۔ نومبر میں ایکسپریس ڈیلیوری کے کاروبار نے 17.21 بلین اشیا کی ڈلیوری کی، جو سال بہ سال 14.9 فیصد کا اضافہ ہے۔نقل و حمل کے نقطہ نظر سے، انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اورٹرانسپورٹیشن طریقوں کے انضمام میں بہتری آئی ہے۔ خام مال اور بلک اجناس کے لاجسٹکس حجم میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے، نومبر میں ریلوے اور آبی نقل و حمل کے تناسب میں اضافہ ہوا، دونوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ جیسے ریلوے، آبی ذرائع اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی میں تیزی آرہی ہے۔اس کے علاوہ اب تک ملک بھر میں 3,000 سے زیادہ آن لائن فریٹ پلیٹ فارمز ہیں جو کہ لاگت کو کم کرنے اور کارکردگی بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مستقبل میں انٹرپرائز کی سطح سے صنعتی پلیٹ فارمز تک توسیع کو فروغ دیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved