امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کے پوتے زید حسین شریف کی دعوت ولیمہ کی تقریب جاتی امراء میں منعقد ہوئی

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین شریف کی دعوت ولیمہ کی تقریب جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوئی جس میں بیرون ممالک سے بھی مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب کے لئے جاتی امرا ء میں 700 سے زائد مہمانوں کی آمد کے پیش نظر بڑی مارکی قائم کی گئی ،دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کو شدید سردی سے بچانے کے لئے ہیٹرز کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔دعو ت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،سابق وزیراعلی حمزہ شہباز ،نواز شریف کی صاحبزادی اسما ء ڈار،صاحبزادوںحسین نواز اورحسن نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد ،وفاقی و صوبائی وزراء ، مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنمائوں سمیت بیرون ممالک سے بھی مہمان شریک ہوئے ۔دعوت ولیمہ کی تقریب کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،جاتی امرا ء اور اطراف کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔جاتی امرا ء کے اطراف میں درختوں پر خوبصورت لائٹس لگا ئی گئیں جبکہ سڑک کنارے خوبصورت پھولوں والے گملے بھی رکھے گئے ، جاتی امرا ء کی ایک سائیڈ کی سڑک کو عام ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھا گیا اور اسے دعوت ولیمہ میں مدعو مہمانوں کی گاڑیوں کے لئے مختص کیا گیا ۔ جاتی امرا ء کے اندر کے راستے کو بھی خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved