امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے خلاف اپنے موقف سے یوٹرن لے لیا

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی معروف چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی اور اس کے خلاف اقدامات کے اپنے موقف سے یو ٹرن لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تحریری دلائل دائر کر کے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ اس قانون کے اطلاق کو روک دے جو 20 جنوری کو ان کے عہدہ سنبھالنے سے ایک روز قبل سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دے گا اگر اس کے چینی مالک نے اسے فروخت نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے لکھا کہ اس کیس کی تازہ ترین اور مشکل صورتحال کی روشنی میں عدالت کو ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کے لیے قانونی آخری تاریخ کے حوالے سے حکم امتناع جاری کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے21 تک کی اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ٹک ٹاک کی شدید مخالفت کی تھی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کی بے سود کوشش کی تھی۔امریکی حکام نے یڈیو شیئرنگ ایپ کی مقبولیت پر بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی اور الزام لگایا تھا کہ اس ایپ کی پیرنٹ کمپنی چینی حکومت کے ماتحت ہے اور یہ ایپ پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے، کمپنی اور چینی حکومت کی جانب سے ان دعوں کی تردید کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی کمپنی سے ٹک ٹاک کو خریدنے کا کہا جس کی فروخت کی قیمت میں حکومت کی حصہ داری ہو، ان کے جانشین جو بائیڈن نے اس معاملے کو مزید آگے بڑھایا جب انہی وجوہات کی بنا پر ایپ پر پابندی لگانے کے قانون پر دستخط کردیے۔تاہم اب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا موقف بدل دیا ہے، گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک ٹک ٹاک کے لیے ایک اہم مقام ہے اور ان کی انتظامیہ ایپ پر ممکنہ پابندی کے فیصلے کے حوالے سے غور کرے گی۔رواں ماہ کے شروع میں نو منتخب صدر نے ٹِک ٹاک کے سی ای او سے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حال ہی میں ٹرمپ نے بلومبرگ کو بتایا کہ انہوں نے ایپ کے بارے میں اپنا خیال بدل لیا ہے، اب میں اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں، میں ٹک ٹاک کے حق ہوں، کیونکہ آپ کو مسابقت کی ضرورت ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کی مخالفت کردی،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے کورکمانڈر کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کے دوران ان اضلاع میں ممکنہ آپریشن کے خلاف حکومت اور اپوزیشن ایک پیکج پر آگئے۔اپوزیشن ارکان اسمبلی نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں آپریشن نہیں مانیں گے جبکہ حکومتی ارکان نے واضح کیاہے کہ آپریشن کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ کریں گے۔سپیکرنے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں، 2دہائیوں سے خیبر پختونخوا میں آپریشن ہوئے ہیں، لوگوں کا انخلا ہوا اور ان کی آبادکاری بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج اور منتخب نمائندوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔اسپیکر نے امن و امان کی صورت حال پر آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر اور ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کور کمانڈر کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر اپوزیشن اراکین نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں معمول کی کارروائی موخر کرکے آئی جی کو ایوان میں بلایا جائے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدرات ہوا ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے تحریک التوا جمع کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع میں امن و امن کی صورتحال تشویشناک ہو چکی، صوبے میں ایک بار پھر بدامنی شروع ہوچکی ہے۔اے این پی کے رکن اسمبلی نثار باز نے ایوان کو بتایا کہ باجوڑ میں ایک بار پھر آپریشن کے لئے گاں خالی کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، ضم اضلاع کے عوام کو ترقی سے محروم رکھا جار ہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مکمل نظر انداز کیا ہوا ہے، ہم خفیہ اطلاعات پر آپریشن کی مخالفت نہیں کرتے، تاہم مسائل کا حل آپریشن نہیں، آئی جی خیبر پختونخوا ہائوس کو بریفنگ دیں۔نثار باز نے کہا کہ ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور تمام معلومات دی جائیں کہ صوبے میں امن وامان کے لئے کیا ہو رہا ہے؟ ایوان میں بحث مکمل ہونے کے بعد ارکان نے تحریک التوا جمع کرا دی۔


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved