امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہو گئے۔صائم ایوب نے حال ہی میں دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا میں عمدہ بیٹنگ کی ہے، مجموعی طور پر نوجوان بیٹر نے 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریز اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے ہیں۔علاوہ ازیں انگلینڈ کے گس ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن، اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے، بھارت کی شریانکا پٹیل اور آئرلینڈ کی فریا سارجنٹ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 2024ء میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا، 12 کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved