کراچی (این این آئی)فلم ساز و بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان کی دلہن بنے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔انسٹاگرام پر شادی کی دوسری سالگرہ پر ریحام خان نے شوہر مرزا بلال کیساتھ کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا، ان تصاویر میں ریحام خان اور شوہر مرزا بلال کو دولہا دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ریحام خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
