امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی رینکنگ،صائم ایوب کی درجہ بندی میں بڑا اضافہ، 24ویں نمبر پر آگئے

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر صائم ایوب نے اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ میں 57 کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ایک روزہ کرکٹ کی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے مین آف دی سیریز قرار پانے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے بین الاقوامی کرکٹ کے 57 کھلاڑیوں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صائم ایوب کی درجہ بندی میں 57 درجے کا اضافہ ہوا ہے، وہ یک دم بہتری کے بعد 24ویں نمبر پر آگئے ہیں۔دوسری طرف سلمان علی آغا نے بھی آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ 28 درجے ترقی پانے میں کامیاب رہے ہیں، اب اْن کا نمبر 80 ہے۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما اور تیسرے نمبر پر ان ہی کے ہم وطن شبمن گل موجود ہیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی بات کی جائے تو وہ 3 درجے ترقی کی بدولت اب 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہونے والے عبد اللّٰہ شفیق کی 21 درجہ تنزلی ہوگئی ہے اور اب فہرست میں ان کا 98 واں نمبر ہوگیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved