اسلام آباد(این ان آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہ عمران خان کی نجات کیلئے ملکی مفادات کے خلاف بھر پور مہم چلا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہ عمران خان کی نجات کیلئے پاکستان کے مفادات کے خلاف بھر پور مہم چلا رہے ہیں، ان عناصر کو اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان ایک اسرائیلی اثاثہ ہیں جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا نخواستہ سر نگوں کرنا چاہتے ہیں،عمران خان کیلئے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہماری اول اور آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔