امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب میں وزیراعظم و وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی، تقریب میں دلہا و دلہن کے خاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق تقریب میں مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف سمیت کچھ پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔ زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوئے۔ زید حسین نواز کی رسم حنا کی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمینس سے مہمانوں کو محظوظ کیا جبکہ مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved