واشنگٹن (این این آئی )امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان سے جلد از جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر جلد از جلد مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ جنگ اب ختم ہو۔نو منتخب صدر نے یوکرین کی جنگ کو ایک خوفناک جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی۔