امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ویسٹ انڈیز کے دور ہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دو میچوں کیلئے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10سے 12جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 17سے 21جنوری تک کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29جنوری تک کھیلا جائیگا،یہ ویسٹ انڈیز کا 19سال میں پہلا ٹیسٹ دور پاکستان ہوگا آخری بار اس نے نومبر 2006ء میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016ء میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018ء کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022ء میں اور دو بار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018ء اور دسمبر 2021ء میں کھیلی تھی۔ٹور شیڈول کے مطابق 10-12جنوری تین روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم،17-21جنوری پہلا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 25-29جنوری دوسرا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ کھیل کے اوقات (ٹیسٹ میچز ) پہلا سیشن صبح ساڑھے 9بجے سے دوپہر 12بجے تک،دوسرا سیشن 12بجکر 40منٹ سے 2بجکر 40منٹ تک۔ (1300-1500، صرف جمعہ) اور تیسرا سیشن 3بجے سے ساڑھے 4بجے تک ( 1520-1650، صرف جمعہ ) ہو گا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved