ممبئی (این این آئی)نئے سال 2025ء کی آمد کیساتھ ہی شائقین کو کئی دلچسپ فلموں کا بھی انتظار ہے، جن میں ایک خوبصورت رومانوی کہانی پرم سندری شامل ہے۔رومانوی فلم میں پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور ایک ساتھ سکرین شیئر کرتے ہوئے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا باضابطہ اعلان 24دسمبر 2024 کو کیا گیا، اور یہ 25جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سوشل میڈیا پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں جھانوی کپور کو سندری کے کردار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جاری کیے گئے پوسٹر میں وہ سرخ کرتا، زمردی بالیاں، بندیا اور گجرا پہنے ساحل کے قریب بیٹھی دکھائی دیں۔ ان کے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جھانوی کپور کو ساوتھ کی سندری کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جو اپنی دلکشی اور خوبصورتی سے دلوں کو پگھلا دیں گی۔دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا کو پرم کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔ انہیں پوسٹر میں سفید ٹی شرٹ، ڈینم جیکٹ پہنے دکھایا گیا جبکہ انہوں نے کالے رنگ کا چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا سدھارتھ ملہوترا بطور نارتھ کا منڈا پرم دل جیتنے آ رہے ہیں۔
