اسلام آباد(این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پردباؤ آیا ہے اب مذاکرات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تو پہلے ہی مذاکرات کی بات کر رہی تھی، اسلام آباد میں کارکنان کی لاشوں سے متعلق جھوٹ بولا گیا۔انہوںنے کہاکہ ملٹری کورٹ اچھی چوائس نہیں، بعض جرائم ایسے ہوتے ہیں جن کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوتا ہے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نومئی کوحساس مقامات کونشانہ بنایا گیا، نومئی کوئی چھوٹا جرم نہیں تھا۔