امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال، مدارس رجسٹریشن بل سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں ملکی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس (آج) منگل کو گورنر ہاؤس میں ہوگا جس میں گورنر پنجاب سلیم حیدر، راجا پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی طرف سے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنااللہ، ملک احمد خان اور مریم اورنگزیب اجلاس میں شرکت کریں گی۔اجلاس میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مقامی سطح پر درپیش مسائل پر مشاورت کی جائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے پنجاب میں (ن) لیگ سے تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے معاملات کے حل کے لیے پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا۔گزشتہ ماہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں اہم کردار ادا کرنے کے چند روز بعد پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ہم آہنگی کے فقدان پر حکومت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved