اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی 2جنوری کوچارٹرآف ڈیمانڈ پیش کریگی۔ایک انٹرویومیں عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمارے لیے بڑا گھر وزیراعظم ہاؤس ہیں، ہماری کمیٹی وزیراعظم کوجوابدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کئی سالوں بعد تحریک انصاف باضابطہ مذاکرات کا حصہ بنی ہے، یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، اسد قیصرنے بتایا دوسے تین ارکان مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے، توقع رکھتے ہیں اگلی میٹنگ میں باقی کمیٹی کے ارکان بھی آئیں گے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی اورقیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی دوجنوری کوچارٹرآف ڈیمانڈ پیش کریگی، افہام تفہیم سے ہی معاملات آگے بڑھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اسد قیصرنے مذاکرات کے دوران قبل ازوقت انتخابات کی بات نہیں کی، دیکھتے ہیں دوجنوری کوکیا مطالبات لے کرآتے ہیں۔