امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سلمان خان بدمعاش نہیں، انہیں اکثر غلط دیکھا جاتا ہے، ارجن کپور

ممبئی (این این آئی)بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹار اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان بدمعاش نہیں، انہیں اکثر غلط انداز میں دیکھا جاتا ہے۔ارجن کپور نے حالیہ پوڈکاسٹ میں سلمان خان کے انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے فلمی کام اور شائقین کے ساتھ تعلقات کی تعریف کی۔انکا کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو اکثر غلط انداز میں دیکھا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں وہ بہت گرم جوش اور عوام کیلیے کام کرنے والے انسان ہیں۔ارجن کپور نے کہا کہ ‘وہ بدمعاش یا سخت مزاج نہیں۔ جب آپ ان کے ساتھ چند منٹوں میں گرم جوشی محسوس نہ کریں تو آپ کو لگتا ہے کہ وہ کسی خاص طرح کا رویہ اپنا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان بہت گرم جوش انسان ہیں، بس وہ اسے پہلے ہی لمحے میں ظاہر نہیں کرتے۔ آپ کو وقت دینا ہوگا تاکہ وہ اپنا رویہ ظاہر کر سکیں۔ارجن کپور نے سلمان کے کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا ‘انہوں نے ہمیشہ سنیما کو عوام کا میڈیم سمجھا ہے، انہوں نے کبھی اسے صرف ایک فنکار کے طور پر نہیں دیکھا۔ وہ عوام کیلیے کام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ارجن کپور سلمان خان کی فلم ‘وانٹڈ’ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ ارجن کا نام ملائیکہ اروڑا کے ساتھ بھی جڑا رہا، جو پہلے سلمان کے بھائی ارباز خان کی اہلیہ تھیں۔ ارجن کی فلم ‘تیور’ میں ایک گانا ‘سپر مین: سلمان کا فین’ بھی شامل تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved