لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ترجمان عامر میر نے کہاہے کہ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا ہے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق اب بھارت اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں ہوں گے۔ چیمپینز ٹرافی کیلیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا تھا۔عامر میر نے کہاکہ وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔